ایرانی سُپریم لیڈر کا ہزاروں قیدیوں کو عام معافی دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایرانی عدلیہ کی سفارش پر ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے ملک کی جیلوں میں قید ہزاروں قیدیوں کیلئے معافی کا اعلان کردیا۔
معاف کیے جانے والوں میں حالیہ مظاہروں میں ملوث مظاہرین قیدی بھی شامل ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے قیدیوں کو دی گئی معافی میں ایران میں قید دُہری شہریت والے قیدی، غیرملکی ایجنسیوں اور ایران مخالف گروپوں کیلئے جاسوسی کرنے والے، ارادی قتل و تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے ملزمان شامل نہیں ہیں۔
Iran's supreme leader issues pardon for 'tens of thousands' of prisoners https://t.co/rm2ksBc8U0 pic.twitter.com/eIqqfBo4fs
— Reuters (@Reuters) February 5, 2023
اپنے کیے گئے جرائم پر نادم قیدیوں کیلئے معافی کی استدعا عدلیہ حکام کی جانب سے کی گئی۔ ایران کے انسانی حقوق گروپ کے مطابق ایران میں حالیہ مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 20 ہزار مظاہرین گرفتار کیے گئے۔ گزشتہ سال ستمبر میں ایرانی کرد لڑکی کی زیرحراست موت کے خلاف ایران میں 4 ماہ تک احتجاجی مظاہرے جاری رہے۔22 سالہ مہسا امینی کو گزشتہ برس ستمبر میں حجاب قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔