ایرانی سُپریم لیڈر کا ہزاروں قیدیوں کو عام معافی دینے کا اعلان

Feb 06, 2023 | 15:35:PM

(ویب ڈیسک) ایرانی عدلیہ کی سفارش پر ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے ملک کی جیلوں میں قید ہزاروں قیدیوں کیلئے معافی کا اعلان کردیا۔

معاف کیے جانے والوں میں حالیہ مظاہروں میں ملوث مظاہرین قیدی بھی شامل ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے قیدیوں کو دی گئی معافی میں ایران میں قید دُہری شہریت والے قیدی، غیرملکی ایجنسیوں اور ایران مخالف گروپوں کیلئے جاسوسی کرنے والے، ارادی قتل و تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے ملزمان شامل نہیں ہیں۔

اپنے کیے گئے جرائم پر نادم قیدیوں کیلئے معافی کی استدعا عدلیہ حکام کی جانب سے کی گئی۔ ایران کے انسانی حقوق گروپ کے مطابق ایران میں حالیہ مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 20 ہزار مظاہرین گرفتار کیے گئے۔ گزشتہ سال ستمبر میں ایرانی کرد لڑکی کی زیرحراست موت کے خلاف ایران میں 4 ماہ تک احتجاجی مظاہرے جاری رہے۔22  سالہ مہسا امینی کو گزشتہ برس ستمبر میں حجاب قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں