سبق یاد نہ کرنا جُرم بن گیا، طالبعلم پر بہیمانہ تشدد

Feb 06, 2023 | 15:57:PM

(جنید ریاض) لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں وحدت اسلامیہ سکول میں بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق دوسری جماعت کے طالبعلم طیب حسین کو سبق یاد نہ ہونے پر استاد کی جانب سے ڈنڈوں کے ذریعے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تشدد سے بچہ کراہتا رہا اور اس کی پوری کمر پر نیل پڑگئے۔

بچے کے والدین کی جانب سے وکیل زین ارشد سندھو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ متعلقہ پولیس نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا اور مقدمے میں بچے پر تشدد کرنے والے استاد کو رعایت دی گئی۔

اس حوالے سے بچے کے والد محمد حسین کا کہنا تھا کہ میرے بچے کو جان بوجھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب بچے پر تشدد کرنیوالے محمد طاہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب سارہ احمد نے واقعے کا نوٹس لیکر بچے کے والدین کو ملزم کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔

مزیدخبریں