(24نیوز)وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے معاملہ اہم پیشرفت،واقعہ کا چشم دید گواہ بھی سامنے آگیا۔
سکیورٹی گارڈ نے تمام واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بیان دیا کہ رات قریب ساڑھے 8 بجے خاتون اور لڑکا ایف ٹین سائیڈ سے پارک میں داخل ہوئے، دونوں کو 4 افراد فالو کر رہے تھے،2 مسلح پسٹل تھے جبکہ 2 خالی ہاتھ تھے،ملزم اسلحہ کی نوک پر خاتون کو جنگل میں لے گئے،خاتون کے ساتھ آنے والا لڑکا موقع سے فرار ہو گیا۔
یاد رہے کہ دو دن قبل وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیس آیا تھا،پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ،خاتون نے ایف آئی آر کے متن میں کہاہے کہ پراپرٹی کا کام کرتی ہوں اور اپنے کولیگ کے ساتھ ایف نائن پارک میں موجود تھی ،دو نامعلوم مسلح ملزمان آئے اور تلاشی لینا شروع کر دی ،دونوں ملزمان مدعیہ اور اس کے ساتھی کو جنگل کی طرف لے گئے ،جنگل میں ساتھی کو الگ کر دیا اور مدعیہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت کا بڑا فیصلہ،بجلی صارفین کو خوشخبری سنا دی
ذرائع کاکہناتھا کہ پولیس نے مقدمہ میں ڈکیتی کی دفعہ شامل نہیں کی ،پولیس کاکہناہے کہ زیادتی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،لڑکی کا تعلق میاں چنوں سے ہے، لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
پولیس کاکہناتھا کہ تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیق شروع کردی گئی ہے، پولیس ذرائع کاکہناہے کہ خاتون کا پمزہسپتال میں میڈیکل کرایا گیا ہے ،سیمپل فرانزک لیبارٹری ارسال کردیئے گئے ہیں۔