ای سگریٹ کی اجازت کیخلاف درخواست پر وزارت قومی صحت سے جواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ای سگریٹ کی اجازت کیخلاف درخواست پر وزارت قومی صحت اور ڈائریکٹر جنرل ٹوبیکو کمیٹی سے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان میں ای سگریٹ کی اجازت کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی ،سپارک نامی سماجی تنظیم کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی، وکیل ریاست علی آزاد نے کہاکہ ای سگریٹ پر دنیا بھر میں پابندی ہے، پاکستان میں ای سگریٹ کے اجازت نامہ کو کالعدم قرار دیا جائے،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ، کیس کی مزید سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس کی شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کی درخواست مسترد