کراچی ائیرپورٹ سے افغان مسافر گرفتار،وجہ کیا بنی؟

Feb 06, 2023 | 18:53:PM

(24نیوز)ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے افغان مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

حکام ایف آئی اے کے مطابق  گل محمد خان نامی افغان مسافر  پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کر رہا تھا، مسافر ملازمت کے غرض سے فلائٹ نمبر PK- FZ 34 سے دبئی جا رہا تھا،گرفتار ملزم پاکستانی شہریت کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔

گرفتار ملزم اپنی جائے پیدائش اور خاندان کے افراد کے حوالے سے مکمل طور پر لاعلم تھا،دوران تلاشی ملزم کے موبائل سے افغان تذکرہ برآمد کر لیا گیا،ملزم اپنے موبائل پر بھی افغانستان کا واٹس ایپ نمبر استعمال کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پارک میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کیس، چشم دید گواہ بھی سامنے آگیا

ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل  کر دیا گیا،مزید تفتیش جاری ہے۔ 

مزیدخبریں