(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک کیلئے رضاکاروں کے نام مانگ لئے ۔
ویڈیو پیغام میں عمران خان کاکہناتھا کہ قومیں قانون کے تحت چلتی ہیں، آئین فیصلہ کرتا ہے کیا جائز ہے کیا ناجائز، جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ہے آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ عدالت نے حکم دیا اسلام آباد بلدیاتی الیکشن 48گھنٹے میں کرائیں، مہینہ ہوگیا لیکن انتخابات نہیں ہو رہے۔ان کاکہناتھا کہ آئین بنیادی حقوق کی حفاظت کرتا ہے لیکن ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا،کئی لوگوں کا تشدد کے بعد ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہوا، ایک ٹویٹ پر لوگوں کو اٹھایا گیا اورتشدد کیا گیا،25مئی کو پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد کیاگیا۔
عمران خا ن نے کہاکہ قوم کا آئین اور قانون پر اعتماد اٹھتا جا رہا ہے،آئین میں واضح ہے کہ 90 دن میں الیکشن ہوں گے،پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومتیں آئین کے تحت تحلیل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس کی شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کی درخواست مسترد