عمران خان پہلے خود گرفتاری دیں پھر کارکنوں کو اپیل کریں، مریم اورنگزیب 

Feb 06, 2023 | 19:28:PM
عمران خان پہلے خود گرفتاری دیں پھر کارکنوں کو اپیل کریں، مریم اورنگزیب 
کیپشن: مریم اورنگزیب(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان پہلے وقت، دن اور تاریخ کا اعلان کریں کہ کس کیس میں اور کس عدالت میں گرفتاری دیں گے ،عمران خان پہلے خود گرفتاری دیں پھر کارکنوں کو اپیل کریں ۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ جیل بھرو تحریک ڈیلی ویجرز اور دیہاڑی داروں کو پیسے دے کر امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش ہے ،عمران خان جان بوجھ کر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں ،جیل بھرو تحریک ملک میں فساد اور انتشار پیدا کرنے کی سازش ہے ۔
وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ اپنی ضمانتوں کیلئے روتے ہیں، پھر کہتے ہیں جیل بھرو تحریک چلائیں گے،عمران خان بہروپیا ہے بات کچھ اور کام کچھ اور کرتا ہے ،جیل بھرو تحریک سے پہلے ضمانتیں کینسل کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس کی شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کی درخواست مسترد