پشاور دھماکہ! پولیس کے ہاتھ بڑا سراغ لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پشاورخودکش دھماکے کی تحقیقات جاری، پولیس نے دہشت گرد کو سہولت فراہم کرنے والے شخص کی تلاش شروع کردی ۔دوسری جانب سی ٹی ڈی نے دہشت گرداور سہولت کا ر کی گرفتاری پر انعام مقرر کر دیا ہے،
پولیس ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کی سی سی ٹی وی فوٹیجز ملنے کے بعد سہولت کار کی شناخت ہوگئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار کو ایک سہولت کار رنگ روڈ سے جی ٹی روڈ تک لایا تھا۔
ذرائع کےمطابق پولیس حکام نے واقع میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک تک پہنچ چکی ہے، جبکہ کیس کے متعلق مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والی خاتون کا ڈی این اے بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔پولیس کو خودکش بمبار اور نیٹ ورک کی پہچان ہوگئی ہے، خود کش بمبار کا چہرہ میچ کرلیا گیا ہے، جبکہ مسجد کے باہر سے خودکش بمبار کا ہیلمٹ بھی مل گیا ہے۔
دھماکے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دس سے بارہ کلو بارودی مواد استعمال ہو تھا۔ پولیس لائن دھماکے میں 102افراد جابحق جبکہ 221زخمی ہوئے تھے۔
دوسری جانب سی ٹی ڈی نے دہشت گرداور سہولت کا ر کی گرفتاری پر انعام مقرر کر دیا ہے، سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ملوث خود کش اور سہولت کار کی گرفتاری پر 1 کروڑ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔دہشت گرد اور اُس کے سہولت کار کے بارے میں معلومات دینے والے کو 1 کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے دہشت گرد کے سہولت کار کی گرفتار ی کے لئے عوامی اشتہار بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔