(24نیوز) سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان کو سندھ کے علاقے مٹیاری سے حراست میں لے لیا گیا.
تفصیلات کے مطابق محمد خان بھٹی کی گرفتاری پر سابق وزیراعلٰی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ محمد خان بھٹی کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ جارہے تھے۔ سندھ میں پنجاب کے لوگوں کو گرفتار اور لاپتہ کرکے کیا پیغام دیا جارہا ہے؟
سابق وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ ایس ایس پی حیدر آباد کی نگرانی میں محمد خان بھٹی کو سندھ پولیس نے حراست میں لیا، ہمیں خدشہ ہے محمد خان بھٹی کو بھی لاپتہ نہ کردیا جائے،جیسے کہ ہمارے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں ابھی تک لاپتہ ہیں۔
چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ آئی جی سندھ اور سندھ انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں کہ ایسے واقعات صوبوں میں نفرت کا باعث بنیں گے، وزیراعلی سندھ اس لاقانونیت پر فوری نوٹس لیں، مجھے یقین ہے کہ وزیراعلی سندھ ایسے اقدام کا راستہ روکیں گے جس سے صوبوں میں بے چینی پھیلے۔
واضح رہے کہ محمد خان بھٹی چودھری پرویز الہیٰ کے دور میں پرنسپل سیکرٹری تھے، اور ان کے سیاہ اور سفید میں شامل تھے۔