(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیاسی اور معاشی صورتحال پر مشاورت ہو گی، اس کے علاوہ دہشتگردی سے متعلق ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق ہو گی۔
اجلاس میں اے پی سی کے ایجنڈے کی حکمت عملی طے ہو گی اور اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔
واضح رہے کہ کابینہ اجلاس کل صبح 11 بجے پی ایم ہاوس میں ہو گا۔