راکھی ساونت اور عادل خان کی راہیں جدا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے کہاہے کہ ان کے شوہر عادل خان درانی اور انہوں نے راہیں جدا کر لی ہیں۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر عادل خان نے ان سے علیحدگی کر لی ہے اور اب وہ عادل خان کے ساتھ نہیں رہتیں،اداکارہ راکھی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے شوہر کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلقات میں ہیں اور اس ہی لئے وہ الگ ہوگئے ہیں۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ داکارہ راکھی نے گزشتہ ماہ میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ انہوں نے عادل خان درانی سے 7 ماہ پہلے شادی کر لی تھی تاہم اس کے کچھ دنوں بعد سے ہی ان دونوں کی علیحدگی کی افواہیں بھی پھیل گئی ہیں جن کی راکھی نے بھی تصدیق کر دی ہے۔
View this post on Instagram