بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بی جے پی رہنما قتل

Feb 06, 2023 | 23:53:PM

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نکسل باغیوں نے کلہاڑیوں اور خنجروں کے وار کرکے بھارتیہ جنتہ پارٹی(بی جے پی)کے رہنما کو قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی رہنما نیل کنتھ ککیم اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اپنی سالی کی شادی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آبائی گاﺅں پیکارام آئے ہوئے تھے۔رپورٹس کے مطابق بے جے پی منڈل کے صدر نیل کنتھ ککیم بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں اپنے گاﺅں سے واپس لوٹ رہے تھے تو نکسل باغیوں نے انہیں بیجاپور کے مقام پر روک کر اہل خانہ کے سامنے چھریوں اورکلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔
بی جے پی رہنما نیل کنتھ ککیم گزشتہ تین دہائیوں سے سیاست سے وابستہ تھے اور گزشتہ15سال سے مقامی سطح پر بی جے پی منڈل کے صدر کے طور پر متحرک رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: باپ نے یوٹیوبر بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا

مزیدخبریں