(میاں محمد اشفاق) سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 74 میں مسلم لیگ ن کی کارنر میں ہونیوالی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
افسوس ناک واقعہ محلہ کوٹ کبہ میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیے: میرپور خاص، صوبائی اسمبلی کے امیدوار ذوالفقار علی شاہ فائرنگ سے زخمی
زخمی ہونیوالے بچے کا نام ثقلین بتایا گیا ہے جس کی عمر 12 سال ہے، فائرنگ مسلم لیگ ن کے امیدوار علی زاہد کی آمد پر کی گئی، بچے کو 4 گولیاں لگیں جسے ابتدائی طبی امداد کیلئے سول ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے اسے سیالکوٹ ریفر کردیا گیا۔