محسن نقوی کاسروسزہسپتال اورپی آئی سی کا دورہ،کاموں کا معائنہ اور ضروری ہدایات کردیں

Feb 06, 2024 | 10:35:AM

(علی رامے،درِنایاب)وزیراعلیٰ محسن نقوی کاسروسزہسپتال اورپی آئی سی کا3گھنٹےطویل کادورہ کیا،اپگریڈیشن کےکاموں کامعائنہ اور ضروری ہدایات جاری کردیں۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی  نے سروسز ہسپتال کے  بیسمنٹ، گراؤنڈ فلوراورفرسٹ فلورپرجاری تعمیراتی،سرگرمیوں کامعائنہ کیا ،سروسزہسپتال کی عمارت کےفرنٹ کابھی معائنہ کیا،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی معیاری کام جلدمکمل کرنےکی ہدایت دیدی۔ 
 انہوں نےبیسمنٹ اورگراؤنڈفلورکومقررہ مدت میں مکمل کرنےکاحکم دیا ،محسن نقوی نے  ہدایت  دی کہ  ہسپتال میں خالی اراضی پر لان بنایا جائے،سروسزہسپتال کی لیب وڈائیگناسٹک سنٹرکیلئے تیز کام کیا جائے اور سٹیٹ آف آرٹ لیب وڈائیگناسٹک سنٹرسےہسپتال کوریونیوبھی ملےگا۔
وزیراعلی ٰکاپنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی زیر تعمیر لیب و ڈائیگناسٹک سنٹرکادورہ کیا ،محسن نقوی نے لیب اور ڈائیگناسٹک سنٹر کو رواں ماہ مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ  ڈائیگناسٹک سنٹر و لیب میں ٹیسٹنگ کی جدیدمشینری نصب کی جائے،ڈائیگناسٹک سنٹر اور لیب میں بیٹھنے کا مناسب انتظام کیا جائے،کسی بھی ہسپتال کیلئے ڈائیگناسٹک سنٹر اور لیب اہمیت کی حامل ہیں،ڈائیگناسٹک سنٹر اور لیب میں پروفیشنل عملہ تعینات کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:80 فیصد پولنگ سٹیشنز حساس قرار،8فروری کو بڑا خطرہ؟ کیا ہونیوالا ہے؟افواہوں کی گونج

دوسری جانب وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر  ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کامشن جاری ہے،کمشنروڈی جی محمدعلی رندھاوا نے علی الصبح شاہدرہ کادورہ کیا ،امامیہ کالونی فلائی اوور، راوی پل اور کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور کا دورہ کیا گیا .
بندروڈکوریڈورکاپیکج ون تکمیل کےقریب، این جے بیریئر، سفالٹ پر کام جاری،نیازی انٹرچینج پر گنٹری کی تنصیب کا کام شروع، لائٹنگ پولز کی تنصیب جاری،بڈھاراوی پل کی چھت بھی تیار، اطراف میں اسفالٹ کا کام جاری،پیکج ون نیازی انٹرچینج تا سگیاں 3.65 کلومیٹر جلد ٹریفک کیلئےکھول دیا جائیگا.

کمشنر وڈی جی محمد علی رندھاوا نے پیکج ون کا 3 گھنٹے تفصیلی دورہ کیا،ڈی جی محمدعلی رندھاوانےپیکج ون کے تمام سیکشنز کا پیدل چل کر تفصیلی معائنہ کیا،پیکج ٹو کے تمام پہلوؤں پر کام بھی بلاتعطل جاری ہے،۔

 چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید،پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر نے  بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ  مانیٹرنگ مزید سخت،سفالٹ، لینڈ فلنگ اور والز پینل کی انسٹالیشن کا عمل دن رات جاری  ہے ،امامیہ کالونی فلائی اوور کا 98 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ،میگا پراجیکٹ تکمیل کے قریب ہے،امامیہ کالونی فلائی اوور پر فنشنگ کام جاری جبکہ  جلد ٹریفک کیلئے کھولا جائیگا۔
کمشنروڈی جی نےڈی سی شیخوپورہ ڈاکٹروقارخان کےہمراہ فنشنگ کےکاموں کا جائزہ لیا،کمشنر و ڈی جی محمدعلی رندھاواکا راوی پل توسیعی منصوبے کا بھی دورہ  کیا اور  منصوبے پر جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا ، راوی پل توسیعی منصوبے کے 96 میں سے 37 گرڈرز تیار دونوں اطراف پائل ورک دن رات جاری  ہے 29پائلیں مکمل کرلئے گئے جبکہ   کمشنر ڈی جی نے یومیہ ٹارگٹ کے مطابق کام کی رفتار بڑھانے کی ہدایت دیدی ۔

مزیدخبریں