ایم کیو ایم اور اے این پی کے درمیان ایک اور نشست پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ

Feb 06, 2024 | 11:00:AM

(24 نیوز)شہر قائد میں متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی کےد رمیان ایک اور نشست پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے این پی  کے امیدوار قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 سےایم کیو ایم کے امین الحق کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔

  اے این پی کےصوبائی ترجمان دوست محمد کے مطابق اے این پی نے ضلع جنوبی کی قومی اسمبلی کی نشستوں این اے 240 اور این اے 241 پر ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں کے حق میں اپنے امیدواروں کو دستبردار کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پی ایس 108، پی ایس 109 اور پی ایس 110 پر بھی اپنے امیدواروں کو دستبردار کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اے این پی امیدوار قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 سے متحدہ قومی موومنٹ کے امین الحق کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

مزیدخبریں