جلسے میں مہنگی ٹوپی اور جیکٹ پہننا نواز شریف کو مہنگا پڑگیا

Feb 06, 2024 | 11:12:AM

(24نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو مہنگی ترین ٹوپی اور جیکٹ پہننا مہنگا پڑگیا۔ 

آج کل عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں انتخابی مہم میں بھرپور شرکت کررہے ہیں، لائٹ موڈ، ہشاش بشاش ،انتہائی پراعتماد نواز شریف پوری طرح فارم میں آگئے ہیں۔

نواز شریف کا سوات میں جلسہ عام سے خطاب دیکھنے میں آیا۔ اس جلسے میں میاں محمد نواز شریف کی جانب سے زیب تن کیے گئے کوٹ اور ٹوپی کی حیران کُن قیمت نے سب کو حیران کردیا۔

نواز شریف کی بیس بال کیپ نامور برانڈ لورو پیانا کا ہے جس کی قیمت 390 یورو ہے اگر اسے پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو یہ تقریباً ایک لاکھ 16 ہزار 8 روپے بنتی ہے۔دوسری جانب نواز شریف کی جانب سے زیب تن کیے گئے کوٹ کی قیمت 4ہزار 45 پاؤنڈ ہے جس کی قیمت پاکستانی کرنسی میں تقریباً 14 لاکھ سے زائد ہے۔

مزید پڑھیں:   گیس کی قیمتوں میں اضافہ، عوام پر 98 ارب روپے کا بوجھ پڑیگا

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے نواز شریف پر تنقید کے نشتر برسائے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ نواز شریف کو سیاست میں آئے چار دہائیاں ہو چکی ہیں ان چار دہائیوں میں اُنہیں بہت سے نشیب و فراز سے گزرنا پڑا اور ہر کسی کو لگا کہ ان کی سیاست ختم لیکن نواز شریف موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنی خاص مسکراہٹ سے سب کو شکست دیکر ہر بار واپس آ جاتے ہیں ،یہ ان کی خوش قسمتی ہے۔

مزیدخبریں