شہر قائد کے باسیوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کر دیا: بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی والوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بلاول بھٹو نے گزشتہ روز نکالی گئی ریلی پر اپنے پیغام میں کہا کہ شکریہ کراچی، میری پیدائش کا شہر، جس شہر کو میں گھر کہتا ہوں، 12 گھنٹے سے زیادہ لوگ باہر نکلے اور اپنی آواز بلند کی۔
Thank you Karachi, the city of my birth, the city I call home! For over 12 hours the people came out and made their voices heard. They have rejected the politics of hate and division. Together we will return Karachi to its glory. And together we will build an equitable, peaceful,… pic.twitter.com/6akBM7YYUn
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) February 6, 2024
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کراچی والوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، ہم مل کر شہر قائد کو اس کی رونق لوٹائیں گے، منصفانہ، پرامن، ترقی پسند اور خوشحال پاکستان بنائیں گے۔