ٹنڈوالہ یار:تحریک انصاف کے باغی امیدوار جی ڈی اے کے حق میں دستبردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ٹنڈوالہیار میں تحریک انصاف کے باغی گروپ کے پی ایس 58 کے امیدوار جاوید کالرو جی ڈی اے امیدوار ڈاکٹر راحیلہ گل مگسی کے حق میں دستبردار ہوگئے۔
اس موقع پر جی ڈی اے اُمیدوار ڈاکٹر راحیلہ گل مگسی اور جاوید کالرو کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹنڈوالہ یار میں موروثی سیاست کا خاتمہ کرنے کیلئے جی ڈی اے کی مشروط حمایت کی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو جنرل انتخابات میں تاریخی شکت دیں گے، 15 سالہ دورے حکومت میں ٹنڈوالہ یار میں تباہی کی گئی، ضلع کے پیسے میں کرپشن کی ہے ہمیں چاہیے کہ تبدیلی لانے کیلئے ملکر موروثی سیاست کا خاتمہ کرنے کی نہ صرف ہم نے حمایت کی بلکہ جی ڈی اے امیدوار کے ساتھ شانہ بشانہ ورک کریں گے اور زیادہ سے زیادہ جی ڈی اے اُمیدوار کو ووٹ کاسٹ کروائے گئے تاکہ پندرہ سالہ دورے حکومت میں رہنے والوں کو شکت ہوسکے۔
مزید پڑھیں: انٹرنیٹ سروس بند ہوگا تو ای ایم سی کیسے کام کریں گا ؟کرنل محمد سعد علی نے بتادیا
اُن کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف باغی گروپ کے ہم شکر گزار ہیں جہنوں نے ہماری حمایت کا اعلان کیا ہے. 8 فروری پیپلز پارٹی سے آزادی کا دن ہوگا جس کے بعد ٹنڈوالہ یار میں ترقیاتی منصوبوں کا ایک دفعہ پھر جال بچھائیں گے، اُنہوں نے 15 سال میں صرف اور صرف آپ کا اور ہمارے پیسے میں سے کرپشن کی ہے.
اس موقع پر فنکشنل لیگ ڈویژن صدر ٹھاکر نزیر قائم خانی،عباس کالرو،عامر اسحاق قائم خانی،ندیم اللہ قائم خانی،عامر اسحاق قائم خانی سمیت تحریک انصاف باغی گروپ اور جی ڈی اے کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔