فیصل آباد ڈویژن میں ن لیگ،آزاد امیدواروں میں کانٹے کا جوڑ
سید فیصل صالح حیات،علامہ احمد لدھیانوی،ریاض فتیانہ،رانا ثناء اللہ خان, علی افضل ساہی ,ہمایوں اختر خان,ظفر حسین خان,صاحبزادہ حامد رضا انتخابی دنگل میں موجود ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اظہر تھراج)عام انتخابات میں پنجاب کا کردار کلیدی ہے،یہاں سے جو بھی جماعت زیادہ نشستیں حاصل کرتی ہے وہی وزیر اعظم ہاؤس کا دروازہ کھولتی ہے، اور پنجاب میں وسطی پنجاب کا کردار بہت اہم ہے۔یہاں پارٹی امیدواروں کی پوزیشن کیا ہے،آزاد امیدوار پارٹی ووٹ میں رخنہ ڈال سکتے ہیں یا نہیں؟صورتحال واضع ہوگئی ۔
ضلع چنیوٹ
ضلع چنیوٹ میں حلقہ این اے 93 میں مسلم لیگ ن کے سید محمد رضا بخاری کا مقابلہ پیپلز پارٹی کے اللہ یار ،جماعت اسلامی کے ذوالفقار علی شاہ سے ہے ۔جبکہ ٹی ایل پی کے امیدوار محمد سرفراز ہیں ۔ضلع چنیوٹ میں حلقہ این اے 94 میں مسلم لیگ ن کے قیصر احمد شیخ کا مقابلہ پیپلز پارٹی کے سید عنایت علی شاہ ،جماعت اسلامی کے ذوالفقار علی شاہ سے ہے ۔جبکہ پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار ارشاد احمد قمر ہیں ۔
ضلع فیصل آباد
ضلع فیصل آباد میں حلقہ این اے 95 میں مسلم لیگ ن کے آزاد علی تبسم کا مقابلہ پیپلز پارٹی کے عثمان نواز ،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علی افضل ساہی سے ہے ۔جبکہ غلام میران شا ہ گیلانی ہیں ۔
ضلع فیصل آباد میں حلقہ این اے 96 میں مسلم لیگ ن کے نواب شیر وسیر کا مقابلہ پیپلز پارٹی کے شاہجہان خان ،جماعت اسلامی کے عبدالوحیدخان سے ہے ۔جبکہ ٹی ایل پی کے امیدوار سید آصف اللہ شاہ بخاری ہیں ۔
ضلع فیصل آباد میں حلقہ این اے 97 میں مسلم لیگ ن کے علی گوہر خان کا مقابلہ پیپلز پارٹی کے محمد خان ندیم ،جماعت اسلامی کے مدثر احمد شاہ،آئی پی پی کے ہمایوں اختر خان سے ہے ۔
ضلع فیصل آباد میں حلقہ این اے 98 میں مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد شہباز بابر کا مقابلہ پیپلز پارٹی کے رانا فاروق سعید خان،جماعت اسلامی کے عثمان علی سے ہے ۔جبکہ ٹی ایل پی کے امیدوار محمد جواد سلیم ہیں ۔
ضلع فیصل آباد میں حلقہ این اے 99 میں مسلم لیگ ن کے قاسم فاروق کا مقابلہ پیپلز پارٹی کی نیہا جاوید،جماعت اسلامی کے عاصم منیر سے ہے ۔جبکہ ٹی ایل پی کے امیدوار عمران خان ہیں ۔یہاں ووٹوں کی تعداد 4 لاکھ 91ہزار 4سو 37 ہے۔
ضلع فیصل آباد میں حلقہ این اے 100 میں مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ خان کا مقابلہ پیپلز پارٹی کی سدرہ سعید،جماعت اسلامی کے معاذ عظیم رندھاواسے ہے ۔جبکہ ٹی ایل پی کے امیدوار ابرار حسین ہیں ۔یہاں ووٹوں کی تعداد 5 لاکھ 78ہزار 80 ہے۔
ضلع فیصل آباد میں حلقہ این اے 101 میں مسلم لیگ ن کے میاں عرفان احمد کا مقابلہ جماعت اسلامی کے مشتاق احمدسے ہے ۔جبکہ ٹی ایل پی کے امیدواراسد اقبال ہیں ۔یہاں ووٹوں کی تعداد 5 لاکھ 35ہزار81 ہے۔
ضلع فیصل آباد میں حلقہ این اے 102 میں مسلم لیگ ن کے عابد شیرعلی کا مقابلہ پیپلز پارٹی کے نعیم دستگیر خان،جماعت اسلامی کے ظفر حسین خان سے ہے ۔جبکہ ٹی ایل پی کے امیدوار راجہ سلیم عابد ہیں ۔یہاں ووٹوں کی تعداد 5 لاکھ 41ہزار،6 سو 53 ہے۔
ضلع فیصل آباد میں حلقہ این اے 103 میں مسلم لیگ ن کے حاجی محمد اکرم انصاری کا مقابلہ پیپلز پارٹی کے رانا مبشر حسین،جماعت اسلامی کے محمد افضل سے ہے ۔جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار محمد امین بھی میدان میں ہیں ۔یہاں ووٹوں کی تعداد 5 لاکھ 44ہزار 638 ہے۔
ضلع فیصل آباد کے آخری حلقہ این اے 104 میں مسلم لیگ ن کے دانیال احمد کا مقابلہ جماعت اسلامی کے سکندر اعظم خان سےہے ۔جبکہ ٹی ایل پی کے امیدوار ہیں ۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امید وار صاحبزادہ حامد رضا بھی میدان میں ہیں۔ یہاں ووٹوں کی تعداد 5 لاکھ 28ہزار 528 ہے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ
ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حلقہ این اے 105 میں مسلم لیگ ن کے چودھری خالد جاوید کا مقابلہ پیپلز پارٹی کے سرشار حسن چیمہ ،جماعت اسلامی کے عطا اللہ حمید سے ہے ۔جبکہ ٹی ایل پی کے امیدوار محمد مظہر محمودہیں۔پی ٹی آئی حمایت یافتہ اسامہ حمزہ بھی میدان میں ہیں۔
ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حلقہ این اے 106 میں مسلم لیگ ن کے محمد جنید انور کا مقابلہ پیپلز پارٹی کے محمد ذوالفقار علی ،جماعت اسلامی کے محمد زبیر سے ہے ۔جبکہ ٹی ایل پی کے امیدوار محمد امجد صدیقی ہیں۔پی ٹی آئی حمایت یافتہ خالد نواز سدھرائچ بھی ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔
ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حلقہ این اے 107 میں مسلم لیگ ن کے اسد الرحمان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ریاض فتیانہ، پیپلز پارٹی کے امجد یعقوب ،جماعت اسلامی کے محمد احمد رضا سے ہے ۔جبکہ ٹی ایل پی کے امیدوار حافظ فرخ سلیم ہیں۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں این کی 3 سیٹیں ہیں۔
ضلع جھنگ
این اے 108 میں ن لیگ کے امیدوار فیصل صالح حیات اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ صاحبزادہ محبوب سلطان میں کانٹے دار مقابلہ ہے،جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوارسید محمد حیدر علی بھی کسی سے کم نہیں ،اسی طرح این اے 109 میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شیخ وقاص اکرم،ن لیگ اور راہ حق پارٹی کے متفقہ امیدوار علامہ محمد احمد لدھیانوی،پیپلز پارٹی کے سید محمد حیدر علی کے درمیان مقابلہ ہے۔این اے 110 میں ن لیگ کے آصف معاویہ سیال،پی ٹی آئی حمایت یافتہ، محمد امیر سلطان اور آزاد امیدوار صائمہ اختر بھروانہکا مقابلہ ہے۔ جھنگ میں این اے کی 3 اور صوبائی اسمبلی کی چھ سیٹیں ہیں ۔