مضبوط امیدوار ہونے کا دعویٰ، فاتح کون بنے گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسنین محی الدین ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 260 میں چاغی ، نوشکی ،خاران اور واشوک کے علاقے شامل ہیں ، اس حلقے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ا میدوار عبدالقادر بلوچ کو مضبوط امیدوار مانا جا رہا ہے ۔
امیدوار
بلوچستان کے اس حلقے سے کل 25 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں ، جس میں جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان (جے یو آئی ایف) کے محمد عثمان بدنی ، پاکستان مسلم لیگ نواز شریف (پی ایم ایل این )کے سردار فتح محمد حسنی ، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز(پی پی پی )کے عبدالقادر بلوچ ، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی )کی جانب سے محمد ہاشم نوٹزئی، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی )کے نعمت اللہ ، بی این پی- اے کے شاہ فیصل،جےآئی پی میر محمد اسحاق ، این پی کے سردار فتح محمد زہری، پی کے ایم اے پی کےمولانا عبدالقدوس اور جے یو آئی – این پی کے غلام قادر مد مقابل ہوں گے ۔
ووٹرز
اس حلقے میں کل آبادی 10 لاکھ 40 ہزار نفوس پر مشتمل ہے ، رجسٹرڈ ووٹرز کی بات کی جائے تو 3 لاکھ 65 ہزار 595 ہے، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 289 ہے اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار 306 ہے ۔