ہر سو شور ہے ، انتخابات کا زور ہے 

Feb 06, 2024 | 18:40:PM

(24 نیوز )’’ہر سو شور ہے ، انتخابات کا زور ہے ‘‘ کے مصداق ملک بھرکا موسم سیاسی نظر آ رہا ہے ، کہیں انتخابی ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے تو کہیں  جلسے جلوسوں سے ووٹرز کا خون گرمانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، ہر  حلقے سے امیدوار ایک دوسرے  کو زیر کرنے کیلئے تابر توڑ  حملے  کیے جا رہے ہیں ۔ 

حلقہ این اے 263 کی بات کی جائے تو اس حلقے سے کل 35 امیدوار مدمقابل  ہیں، جن میں سے 16 امیدوار آزاد اور باقی مختلف پارٹی ٹکٹس پر مدمقابل ہیں، اس حلقے  میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی  کے نوابزادہ جمال خان ریسانی  اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے نوابزادہ جمال خان ریسانی   کے درمیان زبردست مقابلہ متوقع کیا جا رہا ہے ، ، بی این پی کے محمد اختر مینگل بھی مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں ، دیگر امیدواروں میں 

، پی ایم ایل - این کے حاجی ارز محمد ، ٹی ایل پی کے عبدالواجد ، بی این پی - اے کے غلام فاروق ، جے آئی پی کے اختر محمد ، ایم کیو ایم - پی کے فروز خان ، اے این پی کی نور احمد ، پی این اے پی کے اصغر خان اچکزئی جے یو آئی این پی کے مولانا عبدالقادر لونی، پی کے ایم اے پی کے نور گل خان ، ایم ایم ایل کے میر حضور بخش اور آر جے یو آئی کے عبدالمالک مدِمقابل ہیں-

ووٹرز 

اس حلقے کی کل آبادی کی بات کی جائے تو وہ 9 لاکھ 73 ہزار 656 ہے ، رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک 96 ہزار 762 ہے جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد دیکھی جائے تو وہ  ایک لاکھ 11ہزار 486 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 85 ہزار 276 ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : امیدواروں کیلئے کڑا امتحان

مزیدخبریں