بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے ، بشریٰ بی بی کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )توشہ خانہ اور عدت میں نکاح کیس میں سزا پر بنی گالہ میں قید سابق خاتون اول اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ نے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس اور عدت میں نکاح کرنے کے کیس میں بشریٰ بی بی اور عمران خان کو 17 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ، عمران خان کو اڈیالہ جیل جبکہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں رکھا گیا ہے ، بشریٰ بی بی نے اب بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کیلئے درخواست دائر کر دی ہے ، سابق خاتون اول کی جانب سے چیف کمشنر کے بنی گالہ گھر کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ،بشریٰ بی بی نے وکیل سلمان صفدر، عثمان گل اور خالد چوہدری کے ذریعے درخواست دائر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : تگڑے جوڑ،ہر کوئی اپنے اپنے داؤ میں ماہر