وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بلا مقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب

Feb 06, 2024 | 14:46:PM

(24نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب  سیدمحسن نقوی بلا مقابلہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منتخب ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق  محسن نقوی بلا مقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 37ویں چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں، قائم مقام چیئرمین پی سی بی اور الیکشن کمشنر شاہ خاور محسن نقوی کے چیئرمین منتخب ہونے کا باقاعدہ اعلان کریں گے، پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے گورننگ بورڈ کے خصوصی اجلاس میں پیٹرن کے دو نمائندے محسن نقوی اور مصطفیٰ رمدے شامل تھے، ان کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر ، ڈیرہ مراد جمالی، لاڑکانہ، بہاولپور ، سوئی ناردرن گیس، غنی گلاس، اسٹیٹ بینک اور  پی ٹی وی گورننگ بورڈ کا حصہ تھے۔

 محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کیلئے مضبوط ترین امیدوار تصور کیا جا رہا تھا جو اس وقت نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں،چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی3 سال کیلئے ہوتی ہے ۔

ذرائع کا  کہناہے کہ محسن نقوی 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ 

مزیدخبریں