(عثمان خان) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 8 فروری کو پولنگ سٹیشنز کی 400 میٹر کی حدود میں کسی بھی قسم کی مہم پر پابندی عائد کر دی گئی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ووٹرز کو ووٹ کے لئے قائل کرنے، ووٹ ڈالنے یا نہ ڈالنے کی التجا کرنے اور کسی خاص امیدوار کے لئے مہم چلانے پر پابندی ہو گی، 100 میٹر کے اندر نوٹس، علامات، بینرز یا جھنڈے لگانے پر مکمل طور پر پابندی ہو گی، امیدوار دیہی علاقوں میں پولنگ سٹیشن کے 400 میٹر اور گنجان آباد شہری علاقوں میں 100 میٹر کے فاصلے پر کیمپ لگاسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن ڈے پر انٹر نیٹ ،موبائل سروس بند ہو گی یا نہیں ؟ وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیصلہ سنا دیا
الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ ڈی آر او، آر او اور انتظامیہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے، خلاف ورزی غیر قانونی فعل تصور کی جائے گی جس پر قانون کے مطابق سخت کاروائی ہو گی۔