انتخابات 2024ء، پاک فوج و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے فلیگ مارچ

Feb 06, 2024 | 18:51:PM
انتخابات 2024ء، پاک فوج و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے فلیگ مارچ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) 2024ء کے عام انتخابات کے شفاف اور پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے، امن و امان کو برقرار رکھنے اور الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان میں 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے فلیگ مارچ  جاری ہیں جن میں پولیس، پاک فوج، رینجرز اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شریک ہیں۔

اسی حوالے سے گوجرانوالہ شہر میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فلیگ مارچ کیا جو پولیس لائنز سے شروع ہو کر مختلف علاقوں سے گزرتا ہوں راولپنڈی بائی باس سے واپس پولیس لائنز پر اختتام پذیر ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: انتخابات2024؛ بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پبی اور جہانگیرہ  پشاور میں بھی فلیگ مارچ کیا گیا جبکہ پنجاب کے شہروں لاہور، شیخوپورہ اور قصور میں بھی پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا۔

اسی طرح گودار میں بھی فلیگ مارچ کیا گیا جو شہر کے علاقوں جی ڈی اے چوک، ایشیاء چوک، میرین ڈرائیو، سیرت  النبیؐ چوک، قندول چوک اور گھٹی ڈھور منڈی سے گزر کر اختتام پذیر ہوا۔

پاک فوج اور دیگر سکیورٹی نافذ کرنے والے ادارے پُرامن انعقاد کے حوالے سے پرعزم ہیں اور ہر قسم کے نامساعد حالات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔