این اے 127 میں ووٹوں کی خریدوفروخت, دونوں پارٹیوں کا شکایت واپس لینے کا فیصلہ

Feb 06, 2024 | 19:03:PM

(24 نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 لاہور میں ووٹوں کی خریدوفروخت کے معاملے پر دونوں پارٹیوں نے شکایت واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 میں ووٹوں کی خریدوفروخت پر الیکشن کمیشن کے نوٹس پر دونوں پارٹیوں کے فریقین ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے روبرو دوسرے روز پیش ہوئے، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پی پی 160 عمر مقبول کے روبرو دونوں پارٹیوں کی جانب سے 5، 5 وکلا نمائندگان پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن ڈے پر انٹر نیٹ ،موبائل سروس  بند ہو گی یا نہیں؟ وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیصلہ سنا دیا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں پارٹیوں نے شکایت واپس لینے کے متفقہ فیصلہ کے بعد صلح کر لی، دونوں پارٹیوں نے فراہم کیے گئے ثبوتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا، دونوں پارٹیوں کے نمائندگان الیکشن کمیشن سے شکایات واپس لے کر کاروائی روکنے کی درخواست کریں گے۔

مزیدخبریں