(بابر شہزاد تُرک) 8 فروری کو ہونیوالے عام انتخابات کے پیش نظر پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔
اس حوالے سے پولی کلینک ہسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی الرٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔
نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈاکٹرز اور ہسپتال کا تمام عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔