ٹینس اسٹار اعصام الحق کا ٹینس فیڈریشن کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ 

Feb 06, 2024 | 20:48:PM

(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کی نئی باڈی منتخب کرنے کیلئے پی ٹی ایف کے الیکشن 10 فروری کو ہونے جارہے ہیں جس میں طویل عرصے تک ملک کا نام روشن کرنیوالے ٹینس اسٹا اعصام الحق قریشی صدر کے عہدے پر الیکشن میں حصہ لیں گے جبکہ آرمی سپورٹس ڈآریکٹوریٹ کے میجر سلمان سیکرٹری کے امیدوار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بلا مقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب

ٹینس فیڈریشن الیکشن میں آرمی، ایئر فورس، نیوی، پی او ایف واہ سمیت دیگر اداروں اور صوبوں نے اعصام الحق کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے اعصام الحق کا کہنا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز کی حمایت پر انکا شکرگزار ہوں، ٹینس کھیل کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، خواہش ہے نوجوان کھلاڑی دنیا میں ملک کا نام روشن کریں، پاکستان ٹینس فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے کے بعد ترجیحات کا اعلان کروں گا۔

مزیدخبریں