سلمان اکرم راجہ کی فارم 33 میں پارٹی کا نام ظاہر کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ کل سنایا جائےگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)الیکشن کمیشن آف پاکستان سلمان اکرم راجہ کی فارم 33 میں پارٹی کا نام ظاہر کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ کل سنائے گا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ نے فارم 33میں پارٹی کا نام ظاہر کرنے کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کررکھی تھی، فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے درخواست پر فیصلہ کر لیا تھا،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹینس اسٹار اعصام الحق کا ٹینس فیڈریشن کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ