نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) نگرانج وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے 4.6 بلین روپے کی لاگت سے مکمل ہونیوالے راولپنڈی سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔
نگران وزیراعلیٰ نے 306 میں سے 76 سائٹس کا افتتاح کردیا، ایف ڈبلیو او کی جانب سے 45 دن میں تیزی سے کام کیا گیا اور امید کی جاتی ہے کہ باقی کام ایک ماہ میں مکمل ہوجائیگا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے عوام راولپنڈی پولیس اور ہماری پوری ٹیم کیلئے یہ خوشی کا دن ہے، یہ ایک تقریباً ناممکن ٹاسک تھا جہاں بہت تاخیر سے کام شروع ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی پولیس نے پورے پنجاب میں کرائم فائٹنگ میں بہت کام کیا، جمخانہ دیکھ کر حیرانگی ہوئی، راولپنڈی خوش قسمت رہا کہ سب سے زیادہ خرچ یہاں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: الیکشن کے دن کسی جگہ بھی انٹرنیٹ وموبائل سروس بند نہیں ہو گی، محسن نقوی
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزید کہا کہ رنگ روڈ، مال روڈ اور ہسپتالوں کی تزئین و آرائش سمیت درجنوں پراجیکٹس یہاں مکمل ہوچکے ہیں۔
ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی پنجاب احسن یونس نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے لیے اتنی محنت کے بعد راولپنڈی سیف سٹی پراجیکٹ کے افتتاح کا دن چاند پر قدم رکھنے جیسا ہے۔
انہوں نے سی اینڈ ڈبلیو اور ایف ڈبلیو سمیت تمام متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا۔