(ویب ڈیسک) بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 15فروری سے شروع ہو گا۔
بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 15سے 19فروری تک سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم راجکوٹ میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے، مہمان برطانوی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی ٹیم کو 28 رنز سے شکست دی تھی تاہم دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو نہ صرف 106 سے شکست دی بلکہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بلا مقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب
انگلینڈ کی ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان بھارتی ٹیم سے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مہمان برطانوی ٹیم کو مایہ ناز آل راؤنڈر بین سٹوکس لیڈکریں گے جبکہ میزبان بھارتی ٹیم کو ابتدائی 2 ٹیسٹ میچوں میں مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما نے لیڈ کیا تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ 23 سے 27 فروری تک جے ایس سی اے انٹرنیشنل سٹیڈیم کمپلیکس رانچی میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 7 سے 11 مارچ تک ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔