(ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف رواں ماہ ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے اہم کھلاڑیوں کو واپس بلا کر رواں سال ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی تیاریوں کو تیز کر دیا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز امریکہ میں منعقدہ ایونٹ سے قبل آخری دو طرفہ سیریز ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بلا مقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب
آسٹریلوی بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق فاسٹ باولر پیٹ کمنز اور مچل سٹارک کی 15 رکنی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے ہیرو ٹریوس ہیڈ اور ساتھی بیٹر سٹیو سمتھ بھی سکواڈ میں شامل ہیں، آل راؤنڈر مچل مارش، پیٹ کمنز کی شمولیت کے باوجود ٹیم کی قیادت کریں گے، کینگروز کے سکواڈ میں کپتان مچل مارش، مچل سٹارک ،پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ ، سٹیو سمتھ ، ٹم ڈیوڈ ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا، گلین میکسویل ،میتھیو ویڈ اور مارکس سٹوئنس شامل ہیں۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے میچز 21 ،23 اور 25 فروری کو کھیلے جائیں گے۔