امیر مقام بمقابلہ بابائے شانگلہ، کون مارے گا میدان ؟ٹکرکے امیدوار

Feb 06, 2024 | 23:08:PM

(حسنین محی الدین )عام انتخابات صرف ایک دن کی دوری پر ہیں ، ملک بھر میں سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے ، امیدوار  ہوں یا سپورٹرز ہر کوئی اپنے تئیں  بھرپور سیاسی مہم چلا رہے ہیں، صوبہ خیبر پختونخوا  کے حوالے سے سیاسی تجزیہ کار کافی دعوے کر چکے ہیں ، اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں متعد حلقوں میں ٹکر کے لوگ ایک دوسرے کے سامنے آئے ہیں ۔ 

انہی  حلقوں میں سے قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 11 ہے جہاں منجے ہوئے  لوگ ایک دوسرے کے مقابلے میں اترے ہیں، سب سے تگڑا جوڑ  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار سابق وزیر اعظم نواز شریف کے 2 بار مشیر رہنے والے امیر مقام اور عوامی نیشنل پارٹی سے راہیں جدا کر کے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت سے آزاد حیثیت سے میدان عمل میں آنے والے  سید فرین خان جنہیں بابائے شانگلہ بھی کہا جاتا ہے کے درمیان متوقع ہے ۔

امیدوار

اس حلقے میں بشام ،پورن،الپوری چیکسراور مارتونگ کے علاقے آتے ہیں، اس حلقے سے 17 امیدوار  قسمت آزمائی کر رہے ہیں ، جن میں سے 6 امیدوار مختلف پارٹی ٹکٹس  جبکہ باقی آزاد حیثیت سے  قسمت آزمائی کر رہے ہیں جن میں سے ایک آزاد امیدوار  سید فرین  خان  پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ہیں ، دیگر اہم امیدواروں کی بات کی جائے تو  پاکستان پیپلز پارٹی  کے محمد عالم خان ، جماعت اسلامی  کے سید غفار ، عوامی نیشنل پارٹی   کے اورنگزیب خان ، عوامی ورکر پارٹی  کے بحرروم گجر اور  پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے میاں نذیر رحمان  شامل ہیں ۔ 

ووٹرز

اس حلقے  کی کل آبادی 8 لاکھ 91 ہزار 252 افراد پر مشتمل ہے،  رجسٹرڈ ووٹرز کی بات کی جائے تو وہ 4 لاکھ 65 ہزار 602 ، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 47 ہزار 99 ہے اورخواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 503 ہے ۔

مزیدخبریں