(کامران منہاس)پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی نے مختلف سیاسی جماعتوں کی مزید وکٹیں گرادیں۔
پاکستان فنکشنل لیگ ڈسٹرکٹ کورنگی لیڈی ونگ کی نامزد امیدوار عظمی کامران پاکستان پیپلزپارٹی کو پیاری ہوگئیں, پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کورنگی کی نامزد امیدوار سیدہ سعیدہ علی بخاری نے بھی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی,پی پی پی رہنما عرفان بٹ کا کہناتھا کہ ڈسٹرکٹ کورنگی اب پاکستان پیپلزپارٹی کا گڑھ بنے گا,ڈسٹرکٹ کورنگی کے ہر گھر سے بھٹو کا جیالا نکلے گا۔
ان کے علاوہ مسلم لیگ (ق) کے این اے 233 کے نامزد امیدوار فیضان انیس پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ندا عاصم کے حق میں دستبردار ہوگئے, مسلم لیگ (ق) پی ایس 93 کے نامزد امیدوار ایڈووکیٹ خرم میئو بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار جاوید شیخ کے حق میں دستبردار ہوگئے.
پی پی پی کارکنان کا کہناتھا کہ ڈسٹرکٹ کورنگی کے مزید سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرنے کی بھی امید ہے,عام انتخابات 2024 میں ڈسٹرکٹ کورنگی سے تمام سیٹیں جیتنے کےلئے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امیر مقام بمقابلہ بابائے شانگلہ، کون مارے گا میدان ؟ٹکرکے امیدوار