امریکا چین سمیت مختلف ممالک میں برفانی طوفان،معمولات زندگی بری طرح متاثر

خوفناک برفانی طوفان کے پیش نظر امریکی ریاستوں میری لینڈ، پنسلوانیا، ورجینیا اور ویسٹ ورجینیا میں وارننگ جاری ، 4 سے 6 انچ تک برف باری متوقع ، کئی کاؤنٹیز میں سکول بند ، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے

Feb 06, 2025 | 09:33:AM
امریکا چین سمیت مختلف ممالک میں برفانی طوفان،معمولات زندگی بری طرح متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا اور چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک برفانی طوفان کی زد میں آگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خوفناک برفانی طوفان کے پیش نظر امریکی ریاستوں میری لینڈ، پنسلوانیا، ورجینیا اور ویسٹ ورجینیا میں وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق 4 سے 6 انچ تک برف باری متوقع ہے جس کے باعث کئی کاؤنٹیز میں سکول بند کر دیئے گئے ہیں۔ وہیں شمالی میسوری کی سڑکیں برف سے ڈھک گئیں، ادھر کنساس سٹی میں ہائی ویز بھی بند ہوگئیں۔

کینیڈا اور جاپان کے شمالی شہروں اور ساحلی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، شمال مغربی چین میں شدید برفباری سے مرکزی شاہراہ بند ہوکر رہ گئی ہے جس سے شہری پریشانی میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں۔

یہ بی پڑھیں : شارجہ میں بھارتی شہری نے 25 ملین درہم جیت لئے، پاکستانی روپے میں کتنی رقم بنتی ہے؟

رپورٹ کے مطابق برفانی طوفان کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

دوسری جانب جنوبی امریکی ملک بولیویا میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے کئی علاقے زیر آب آگئے۔
سیلاب نے کوبیجا کمیونٹی میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں، خبر ایجنسی کے مطابق سیلاب سے ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔