ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف سیریز کا اعلان

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف فلوریڈا میں تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی، کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی اگست میں وائٹ بال سیریز کھیلے گی، وائٹ بال سیریز میں تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز شامل ہیں،تین ٹی ٹونٹی میچز امریکہ میں کھیلے جائیں گے، تینوں میچز بروورڈ کاؤنٹی فلوریڈا میں ہوں گے،ٹی ٹونٹی میچز 31 جولائی 2 اور 3 اگست کو ہوں گے جبکہ تین ون ڈے میچز برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹرینیڈاڈ میں ہوں گے، ون ڈے میچز 8 ، 10 اور 12 اگست کو ہوں گے۔
مزید پڑھیں:پیٹ کمنز کے بعد آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور جھٹکا
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے 2025 کے کرکٹ سیزن میں مینز اینڈ ویمنز ٹیموں کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔