پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 104 جوڑوں کی اجتماعی شادی

Feb 06, 2025 | 11:01:AM
پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 104 جوڑوں کی اجتماعی شادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مظفرگڑھ میں پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 104 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی  گئی۔

دھی رانی پروگرام کے تحت کی جانے والی شادیوں میں جوڑوں کو ایک لاکھ روپے سلامی دی گئی اور جہیز کا سامان بھی تقسیم کیا گیا،نئے شادی شدہ جوڑوں نے شادی میں مدد دینے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔

پنجاب کے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ دھی رانی پروگرام بچیوں کے والدین کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تحفہ ہے، ایسے پروگرام ظاہر کرتے ہیں کہ مریم نواز پنجاب کی بیٹی ہونے کے ساتھ ساتھ واقعی صوبے کی ماں بھی ہیں۔