نئی زندگی کی شروعات پر عروہ حسین کی ماوراحسین کومبارک باد

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)ماوراحسین مِنی اسکرین کے مقبول چہروں کی فہرست میں شامل ہیں،نازک سراپے اوردلکش نقوش کی حامل ماورا نے مُختصر عرصے میں شوبزمیں اپنی جگہ بنائی ہے،کمپیئرنگ‘ماڈلنگ اورریمپ واک میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے ساتھ ساتھ درجنوں ڈراموں میں بھی اداکاری کرچکی ہیں جن میں دی ہوسٹلز‘لوکے چکّر میں‘میری وائف کے لئے،میرے حضور‘کنڑی لو‘کھچڑی سالسہ‘گھر آئے مہمان‘کتنی گرہیں باقی‘نِکھرگئے گلاب سارے‘پاپا رازی‘شادی مبارک میں گنہگار نہیں آہستہ آہستہ،بلو،ببلواور بھیا اور میں بُشریٰ سمیت دیگر شامل ہیں۔
اداکارہ ماورا حسین کی جانب سے امیر گیلانی کے ساتھ نئی زندگی کی شروعات کرنے پر ان کے مداحوں کی جانب سے مبارک باد کاسلسلہ جاری ہے ، ان کی اداکارہ بہن عروہ حسین نے بھی سوشل میڈیاپرانہیں مبارک باد دی ہے۔
انسٹاگرام پر 9.1 ملین فالوور رکھنے والی ماورا حسین کو عروہ حسین نے سوشل میڈیا پر مبارک باد دیتے ہوئے امیر گیلانی کو اپنے خاندان میں خوش آمدید کہا ہے۔
عروہ حسین اور ان کے شوہر اداکار و گلوکار فرحان سعید نے مشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے خوبصورت تصاویر اپلوڈ کی ہیں،ان تصاویر میں فرحان سعید اور عروہ حسین کی ننھی پری جہاں آراء بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ماورا حسین کی امیر گیلانی سے نکاح کی تصدیق ،تصاویر شیئر کردیں
ماورا نے فنّی سفر کاآغاز بطور وی جے کیاتھا جب وہ ”بوم آن لائیو“ میں ناظرین سے گپ شپ کرتے ہوئے ان کی فرمائش کے گانے نشرکرتی تھیں،ان کا شوخ انداز پسند کیاجاتاتھا اور یہی پروگرام ان کے اداکارہ بننے کا باعث بنا،”میرے حضور“ ان کا پہلا ڈرامہ تھا۔