ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو نے بطور اینکر امریکی نیوز چینل جوائن کر لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو لارا ٹرمپ نے پھر سے نئے انداز میں امریکی نیوز چینل جوائن کر لیا۔
امریکی نیوز چینل کی سی ای او سوزین سکاٹ کے مطابق 42 سالہ لارا ٹرمپ چینل پر ’My View with Lara Trump‘ کے نام سے شو کی میزبانی کریں گی،سوزین سکاٹ نے اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لارا ٹرمپ ایک باصلاحیت کمیونیکیٹر ہیں جو ناظرین سے جڑنا جانتی ہیں ہے، وہ کامیاب کاروباری شخصیت اور کام کرنے والی ماں بھی ہیں۔
یہ شو ہر ہفتے مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے نشر ہو گا، اس پروگرام میں تجزیے، سیاسی و دیگر رہنماؤں کے انٹرویوز، قومی معاملات پر گفتگو اور دن بھر کی ہیڈ لائنز پر بات کی جائے گی،امریکی میڈیا کے مطابق اس پروگرام کے لیے ایک دوسرے پروگرام کو اتوار 10 بجے منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:بلاول بھٹو زرداری کی ڈونلڈٹرمپ کےدعائیہ ناشتے میں شرکت
اس حوالے سے لارا ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں اپنی آواز کو فاکس نیوز پر واپس لانے، امریکی عوام کے ساتھ براہِ راست بات کرنے اور اس ملک کو عظیم بنانے کے لیے بہت خوش ہوں،واضح رہے کہ لارا لی ٹرمپ سیاست دان بھی ہیں، ان کی شادی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تیسرے بیٹے ایرک ٹرمپ سے ہوئی ہے۔