بلبل ہند اورسروں کی ملکہ لتا منگیشکر کو بچھڑے 3 برس بیت گئے

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)سروں کی ملکہ لتا منگیشکر کودنیاسے رخصت ہوئے تین برس بیت گئے، آج ان کی تیسری برسی ہے۔
1929ء کوپیداہونے والی لتا منگیشکر نے 13 برس کی عمر میں گانا شروع کیا تھا، پہلا گانا 1942ء میں ریکارڈ کرایا تھا، اپنے گلوکاری کیریئر کے دوران انہوں نے 36 سے زائد زبانوں میں گیت گائے۔
لتامنگیشکرنے لگ بھگ 70 برس تک گائیکی کی، محمد رفیع، کشور کمار اور مکیش کے ساتھ ان کے گائے گانے یادگار بن گئے،وہ ملکہ ترنم نور جہاں کو اپنا گرو مانتی تھیں، انہوں نے اپنی سُریلی آواز میں 50 ہزار سے زائد گانے گائے۔
60 کی دہائی میں ان کے گائے ہوئے فلم "مغل اعظم "کے گانے ’’جب پیار کیا تو ڈرنا کیا‘‘ نے کامیابیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:نورا فتیحی کی بنجی جمپ کے دوران موت: حقیقت کیا ہے؟
لتا منگیشکر 6 فروری 2022ء کو انتقال کر گئی تھیں۔