ماورا حسین نے شادی پر کس ڈیزائنر کا جوڑا پہنا؟

Feb 06, 2025 | 13:36:PM

(ویب ڈیسک) خوبرو اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہر جانب لاہور کے شاہی قلعے میں بنائی گئی ماورا حسین کے نکاح  کی تصاویر اور ویڈیوز کا چرچاہے، اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق انہوں نے اپنے نکاح کے موقع پر لاہور کے نامور ڈیزائنرز رانوز ہائیرلومز (Rano's Heirlooms) کے جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ سجاوٹ کے لیے امہلے ایونٹس بائی آمنہ کو منتخب کیا گیا۔

نکاح کی تقریب کے لیے دولہاامیرگیلانی نے پاکستانی ڈیزائنر منیب نواز کو منتخب کیا۔

ماوراحسین  کی بڑی بہن  عروہ حسین او ربہنوئی  گلوکار و اداکار فرحان سعید نے خوشیوں سے مہکتی  اس تقریب کے لیے بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کا انتخاب کیا ہے۔

 

مزیدخبریں