درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں توسیع: سریا ہزاروں روپے مہنگا ہونے کا خدشہ

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے خام لوہے اور اسٹیل کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی مدت میں 31 مارچ تک توسیع کر دی ۔
ایف بی آر کے مطابق خام لوہے پر 10 فیصد جبکہ اسٹیل مصنوعات پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔
تاجروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس ڈیوٹی کے باعث خام لوہے اور اسٹیل کی قیمتوں میں 11 ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہو گیا جس کے بعد فی ٹن قیمت 2 لاکھ 62 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مرغی کی قیمت میں مزید کمی ، انڈے مہنگے ہو گئے
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی میں توسیع سے تعمیراتی شعبے پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا جبکہ اسٹیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے صنعتی شعبے کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔