آسٹریلیا کو ایک ہی دن 3 بڑے جھٹکے ، ٹاپ کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ

Feb 06, 2025 | 15:04:PM
 آسٹریلیا کو ایک ہی دن 3 بڑے جھٹکے ، ٹاپ کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایک ہی دن میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو تین بڑے جھٹکے لگ گئے ، مارک سٹوئنس کے بعد کپتان پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ کینگروز سکواڈ سے آؤٹ ہوئے ہیں ،آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل وڈ کے ٹیم سے باہر ہونے کے بعد مارک سٹوئنس نے آج ہی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

آسٹریلیا کو چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی سکواڈ میں 4 تبدیلیاں کرنا پڑ گئیں، آسٹریلیا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کے اختتام پر سکواڈ کو حتمی شکل دے گا،پیٹ کمنز ٹخنے کی انجری سے صحت یاب نہیں ہو سکے جبکہ جوش ہیزل کو بھی انجری کا سامنا ہے،آسٹریلیا کے دونوں فاسٹ بولرز کو ری ہیب کے لیے ابھی وقت درکار ہے۔

مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل کون سی ٹیمیں کھیلیں گی، سابق کرکٹر کی بڑی پیشگوئی

اس حوالے سے آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور مچل مارش کو انجریز کا سامنا ہے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل یہ کھلاڑی مکمل فٹ نہیں ہو سکے۔