(24 نیوز)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نےبانیٔ پی ٹی آئی کی جانب سے لکھے گئے خط بارے کہا کہ خط صرف این آر او کے لیے لکھا گیا ہے جو کہ ابھی تک کبوتر نے نہیں پہنچایا، کے پی پولیس کو وہ اسلحہ نہیں مل رہا جس سے وہ دہشت گردی کےخلاف لڑ سکیں۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست ہر میدان میں کریں گے مگر امن و امان پر وفاق اور صوبے کو ایک پیج پر آنا ہو گا، امن کے لیے ہم نے پہلے بھی جرگہ کیا، امن پر سیاست نہیں کی، میری بھی ترجیح امن ہے جس کے لیے ہر ایک کے پاس جانے کو تیار ہوں۔
مزید پڑھیں:عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے تمام کارڈ کھیل چکے، معافی والا باقی ہے: عظمیٰ بخاری
انہوں نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے کے پی حکومت کو ضم اضلاع کے ملنے والے فنڈز خرچ نہیں ہو رہے، وزیرِ اعلیٰ کو چاہیے تھا کہ وہ اسلام آباد کے بجائے پشاور میں اے پی سی بلاتے، صوبائی اسمبلی میں اِن کیمرہ اجلاس امن و امان پر ہونا چاہیے۔