(ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد آج معمولی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 98 ہزار 700 روپے ہوگئی ۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 56 ہزار 87 روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداروں کی نجکاری حکومت کے اڑان پاکستان اقدام کا حصہ : وزیر اعظم
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کم ہوکر 2859 ڈالر فی اونس ہے۔