سونو ڈینجرس کے  ویڈیو گانے"ضروری نہیں" کا پوسٹر اورٹیزر

Feb 06, 2025 | 16:19:PM
سونو ڈینجرس کے  ویڈیو گانے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)معروف گلوکار و پرفارمرسونو ڈینجرس کے  نئے ویڈیو گانے"ضروری نہیں" کا پوسٹر اورٹیزر جاری کردیا گیا جبکہ گانا 11فروری کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔

 اس گانے کی موسیقی نامور میوزک ڈائریکٹر علی مصطفیٰ نے ترتیب دی ہے  جبکہ ہدایتکار آصف مسعود نے ویڈیو کو ڈائریکٹ کیا ہے، گانے میں ماڈل واداکارہ ماروی خان بھی جلوہ گر ہوں گی، گلوکار سونو ڈینجرس کے ساتھ گلوکار شفقت امیر اور وحید امیر بھی آواز کا جادو جگائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ماورا حسین اور امیر گیلانی کا نکاح کب ہوا؟ ویڈیو سامنے آگئی

ویڈیو کو سونو ڈینجرس نے کمپوز اور پروڈیوس کیا ہے جبکہ ایس ڈی انٹرٹینمنٹ کے پلیٹ فارم سے اسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جارہا ہے،سونو ڈینجرس کاکہناہے کہ”ضروری نہیں ‘کو میرے پرستار منفرد انداز میں دیکھ سکیں گے جس میں اردو ،پنجابی اور عربی کے خوبصورت انداز اپنا ئے گئے ہیں، میرے مداح اس کاوش کو ضرور پسند کرینگے۔