فیصل آباد؛ٹک ٹاک کا جنون ایک اور ننھی جان نگل گیا 

Feb 06, 2025 | 19:48:PM

(علی بھٹہ)پاکستان کے مانچسٹر فیصل آبادمیں ٹک ٹاک کا جنون ایک  اور ننھی جان نگل گیا۔

تفصیلات کے مطابق گاڑی چلا کر ٹک ٹاک بناتے 13 سالہ منیب نے 8 سالہ یوسف کو کچل دیا،الائیڈ ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد 8 سالہ یوسف جاں بحق ہو گیا،8سالہ یوسف شادی شرکت کیلئے آیا ہوا تھا، تھانہ مدینہ ٹاؤن میں4 نامزد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔

یوسف کے والد کاکہناتھا کہ متعدد بار منیب کے والدین کو ڈرائیونگ سے روکنے کا کہا گیا،منیب کے والدین نے ہماری اور محلہ داروں کی ایک نہ سنی۔ 

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!ایک اور طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتیں

مزیدخبریں