حکومت پاکستان کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر یوم سوگ منانے کا اعلان

Feb 06, 2025 | 20:29:PM

(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس کریم  آغا خان کے انتقال پر ہفتے کے روز قومی سوگ کا اعلان کر دیا۔

 پرنس آغا خان کی تدفین کے موقع پر 8 فروری کو قومی سوگ کے اعلان کا نوٹیفکیشن جاری  کر دیا گیا،8 فروری کو قومی پرچم سرنگوں رہے گا ۔

واضح رہے کہ اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان گزشتہ روز پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کر گئے تھے، پرنس کریم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں امام تھے۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!ایک اور طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتیں

مزیدخبریں