(آزاد انور نہڑیو)حکومت سندھ نے کراچی میں پیٹرول پمپ مافیاز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا ہے۔
محکمہ قیمت و رسد پیٹرول پمپس مافیاز کے خلاف ایکشن میں آگیا،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خاص برائے قیمت ورسد خود میدان عمل میں آگئے ،عثمان ہنگورو نے شہر کے مختلف پیٹرول پمپس پر چھاپے مارے ، معاون خاص کے ہمراہ وزن اور پیمائش کے افسران تھے ۔
مہران ٹاؤن کے علاقے میں مقدار میں کمی پر پی ایس او کے پمپ کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا،شاہین کمپلیکس کم مقدار پر پی ایس او کے 2 ڈسپینسرز کو سیل کردیا گیا۔
محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کے اکاؤنٹس والا پیٹرول پمپ بھی ڈیفالٹر نکلا ،عثمان ہنگورو کا کہناتھا کہ پیمائش اور وزن کم کرنا جرم ہے ، عوام مہنگائی میں پسی ہوئی ہے اس کی پریشانی پرپٹرولیم پمپس مافیاز کو احساس نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ویڈیو لیک معاملہ، ملزم کی درخواست ضمانت، عدالت سے قبل امشا رحمان نے فیصلہ سنا دیا